ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یمن میں 50 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار

یمن میں 50 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار

Fri, 21 Sep 2018 17:58:41  SO Admin   S.O. News Service

صنعا21ستمبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس اونیوز)   بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ یمن میں 50 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ بین الاقوامی خبر رسا?ں ادارے کے مطابق بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی سے 50 لاکھ بچوں پر مشتمل پوری ایک نسل شدید غذائی قلت سے دوچار ہے جس کے نتیجے میں ان پر موت کو خطرات منڈلارہا ہے۔ واضح رہے کہ یمنی بچوں کی پوری نسل بم، بھوک اور مہلک مرض بیلو ڈیتھ جیسے سنگین مسائل سے دو چار ہے، اتحادیوں اور باغیوں کے تنازع نے یمن کو انتہائی بد ترین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے، یمن کو خطرناک انسانی بحران کا بھی سامنا ہے۔
 


Share: